September 19, 2024

اردو

ابراہام دُعا کرنے کے حوالے سے ایک مثال کیوں ہیں؟

ابراہام دُعا کرنے کے حوالے سے ایک مثال کیوں ہیں؟ - ابراہام نے خُدا کی بات سُنی

ابراہام دُعا کرنے کے حوالے سے ایک مثال کیوں ہیں؟

ابراہام نے خُدا کی بات سُنی۔ وہ خُدا کے ہر حُکم پر عمل کرنے اور خُدا کی خواہش کے مطابق چلنے کے لئے تیار تھے۔ ایک نئی شروعات کے لئے اُن کی خُدا کی بات سُننے اور عمل کرنے کے لئے تیار ہونے کی خواہش ہماری دُعاؤں کے لئے ایک مثال ہے۔ ابراہام کی کئی دُعائیں پوری نہیں ہوئیں لیکن اُنہوں نے خُدا کے لئے قربانی دی اور دُعا کے لئے مقامات قائم کیے۔ اور اپنی زندگی کے سفر کے دوران اُنہوں نے خُدا کے ساتھ کئی تجربات حاصل کیے، جس میں ایسے تجربے بھی ہیں جن میں اُنہوں نے کوشش تو کی لیکن وہ اُن میں کامیاب نہیں ہوئے۔

جب ابراہام نے دیکھا کہ خُدا سدوم کے گُنہگار شہر کو تباہ کرنے لگا ہے تو اُنہوں نے اُن لوگوں کے لئے التجا کی۔ یہاں تک کہ اُنہوں نے اِس بات کو لے کر خُدا سے ضد بھی کی۔ خُدا کے لوگوں کی تاریخ میں سدوم کے لئے ابراہام کی التجا دُعا کی سب سے پہلی عظیم شفاعت ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES