September 13, 2024

اردو

موسیٰ کیسے دُعا کرتے تھے؟

موسیٰ کیسے دُعا کرتے تھے؟ - خُدا سے باتیں کرنا - رہنما اور قانون ساز - موسیٰ کے لوگوں کے لئے شفاعت

موسیٰ کیسے دُعا کرتے تھے؟

موسیٰ سے ہم یہ سیکھتے ہیں کہ ” دُعا ” سے مُراد خُدا سے باتیں کرنا ہوتا ہے۔ جلتی ہوئی جھاڑیوں میں سے خُدا نے موسیٰ کے ساتھ حقیقی کلام کیا اور خُدا نے اُنہیں کام دیا۔ موسیٰ نے اعتراضات کیے اور سوالات پوچھے۔ آخرکار خُدا نے اپنا مقدس نام اُن کے سامنے ظاہر کیا۔ جیسے موسیٰ نے خُدا پر بھروسا کیا اور خود کو خُدا کی خدمت میں پورے دِل سے شامل کیا، تو ہمیں بھی ویسے ہی خُدا سے دُعا کرنی اور خُدا کی راہ پر چلنا چاہیے۔

بائبل میں موسیٰ کا نام 767 بار آیا ہے، جس میں وہ اِسرائیلی لوگوں کے لئے ایک آزادی دلوانے والے رہنما اور قانون ساز ہیں۔ موسیٰ اپنے لوگوں کے لئے شفاعت کرنے والے رہنما تھے۔ دُعا میں رہتے ہوئے اُنہوں نے اپنا مقصد حاصل کیا اور دُعا کے ذریعے اُنہوں نے اپنی قوت پائی۔ موسیٰ کا خُدا کے ساتھ ایک گہرا ذاتی رشتہ تھا۔

خرُوج 33 باب 11 آیت: ” اور جَیسے کوئی شخص اپنے دوست سے بات کرتا ہے وَیسے ہی خُداوند رُوبرُو ہو کر مُوسؔیٰ سے باتیں کرتا تھا اور مُوسؔیٰ لشکرگاہ کو لَوٹ آتا تھا پر اُس کا خادِم یشُوؔع جو نُوؔن کا بیٹا اور جوان آدمی تھا خَیمہ سے باہر نہیں نِکلتا تھا “۔

اِس سے پہلے کہ موسیٰ عمل یا اپنے لوگوں کی رہنمائی کرتے اُنہوں نے پہاڑ پر جا کر دُعا کی۔ اِس لئے وہ مقدس دُعا کی حقیقی مثال ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES