September 19, 2024

اردو

کیا چیز ایک شخص کو دُعا کی طرف لاتی ہے؟

کیا چیز ایک شخص کو دُعا کی طرف لاتی ہے؟ - مقدس اگسٹین - مُحبت کرنا

ہم اِس لئے دُعا کرتے ہیں کیونکہ ہم کبھی نہ ختم ہونے والی خواہشات سے بھرے ہوئے ہیں اور خُدا نے ہم اِنسانوں کو خود کے لئے تخلیق کیا ہے۔ ” ہمارے دِل بے چین ہیں جب تک کہ یہ خُدا میں سکون حاصل نہ کریں ” ( مقدس اگسٹین )۔ لیکن ہم اِس لئے بھی دُعا کرتے ہیں کیونکہ ہمیں اِس کی ضرورت ہے۔ ماں ٹریسا یہ کہتی ہیں کہ، ” کیونکہ میں خود پر نہیں بلکہ دِن میں چوبیس گھنٹے اُس پر منحصر کرتی ہوں “۔

اکثر ہم خُدا کو بھول جاتے، اُس سے دور بھاگتے اور چُھپتے ہیں۔ چاہے ہم خُدا کے بارے میں سوچنا چھوڑ دیں یا اُس کا اِنکار کریں لیکن وہ ہمیشہ ہمارے ساتھ ہوتا ہے۔ اِس سے پہلے کہ ہم اُس کی تلاش کریں وہ ہماری تلاش کرتا ہے، وہ ہم سے مُحبت کرتا ہے اور ہمیں بُلاتا ہے۔ جب ہم اپنے ضمیر کے ساتھ بات کرتے ہیں اور اچانک سے ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ ہم خُدا کے ساتھ بات کر رہے ہیں۔

جب ہم اکیلا محسوس کرتے ہیں کہ ہم سے بات کرنے کے لئے کوئی بھی نہیں ہے اور پِھر ہم یہ محسوس کرتے ہیں کہ خُدا ہمیشہ ہم سے بات کرنے کے لئے تیار رہتا ہے۔ ہم خطرے میں ہوتے ہیں اور ہم یہ دیکھتے ہیں کہ خُدا ہماری مدد کے لئے ہماری پُکار کا جواب دیتا ہے۔ اِنسان ہوتے ہوئے دُعا سانس لینے، کھانا کھانے اور مُحبت کرنے کے برابر ہے۔ دُعا ہمیں پاک کرتی ہے۔ دُعا گُناہ سے بچنے میں مدد کرتی ہے۔ دُعا ہمیں ہماری کمزوری کے وقت مضبوط کرتی ہے۔ دُعا خوف کو ختم کرتی، قوت کو بڑھاتی اور ایک خوبصورت امن دیتی ہے۔ دُعا ایک شخص کو اندرونی خوشی دیتی ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES