دُعا سے کیا مُراد ہے؟
دُعا خود کو دِلی طور پر خُدا کی راہ میں لانا ہے۔ جب ایک شخص دُعا کرتا ہے تو وہ خُدا کے ساتھ ایک زندہ رشتے میں شامل ہوتا ہے۔ جو شخص دُعا کرتا ہے تو وہ خود میں، خود کے لئے اور خود کی قوت کے ذریعے نہیں بلکہ خُدا کی قوت پر زندگی گزارتا ہے۔ جو لوگ دُعا کرتے ہیں وہ خود کو زیادہ سے زیادہ خُدا کے سپرد کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ اِس میں وہ اُس شخصیت کے ساتھ یکجہتی کی خواہش رکھتے ہیں جس سے ایک دِن وہ آمنے سامنے ملیں گے۔ لہٰذا ہر روز دُعا کرنا مسیحی زندگی کا حصہ ہے۔ ظاہری طور پر ایک شخص اُس طرح دُعا نہیں کر سکتا جس طرح اُس نے دُعا کرنی سیکھی ہو۔ یہ عجیب تو لگتا ہے لیکن ایک شخص دُعا کرنے کے ذریعے ہی دُعا کرنے کا تحفہ حاصل کر سکتا ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!