September 13, 2024

English Spanish اردو

حاویر کے شہر میں اگناشین روحانیت کا ادارہ

حاویر کے شہر میں اگناشین روحانیت کا مرکز مدد اور حوصلہ افزائی کا سینٹر ہے. جس کا مقصد مسیحی زندگی کو گہرائی سے سمجھنا، جینا اور اس کی آزمائشوں کو دور کرنا ہے۔

یسوعی اراکین اگناشین روحانیت کے ساتھ مل کر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ پُر امن اور تعمیری انداز سے زندگی گزارنا ہی زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے. یسوعی اس بات پر یقین کرتے ہیں کہ اگناشین روحانیت مسیحی ایمان میں رہنے کا بہترین اور پائیدار راستہ ہے. یہ مسیح کے اصولوں پر چلنے کا بہت مؤثر طریقہ ہے. یہ روحانیت ہمیں اس قابل بناتی ہے کہ مسیحی ہونے کے ناطے ہم اس بات کے پابند ہوں کہ ہم اپنی زندگیاں پاک صاف طریقے سے گزاریں اور خُدا کے ساتھ اپنے رشتے کو گہرا کرتے جائیں۔

دراصل یہ ایک ایسا سینٹر ہے جو ہمیں اگناشین روحانیت کے عمل اور تجربہ حاصل کرنے کے لیے حوصلہ افزائی بخشتا ہے. خصوصی طور پر یہ روحانیت کے کاموں اور تجربات کو فروغ دینے کے لیے وقت کے ساتھ مختلف طریقوں سے اگناشین پناہ گاہوں، کورسز، ورکشاپ، کانفرنس اور روحانیت کو ہر فرد اور گروپ تک پہنچانے کا کام کرتا ہے. اگرچہ اس سینٹر میں اگناشین روحانیت کا اپنا بہت اہم کردار ہے، یسوعی روحانیت کے دوسرے راستوں کے دروازے بھی بند نہیں کرتے ہیں کیونکہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہر روحانیت اپنی خصوصیات سے دوسروں کو زرخیز کرتی ہے. اگناشین روحانیت اور دوسری روحانیت میں تعاون ہمیں مسیحی ایمان میں رہنے کے بہت سے طریقے تجویز کر سکتے ہیں۔

اگنَاشین روحانیت سینٹر اسپین کے ضلع نوارّہ کے علاقہ حاویر میں واقع ہے. مزید معلومات کے لیے ہماری ویب سائٹ کے ذریعے ہم سے رجوع کیجئے۔

RELATED ARTICLES