ابیارنی
مقدّس فرانسسکو حاویر کا قلعہ اور ابیارنی سپین کے نوارّہ صوبہ کے ایک چھوٹے سے علاقے میں واقعہ ہیں جس کا نام حاویر ہے۔ یہ پمپلونہ شہر سے تقریباً 52 کلومیٹر دور ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں پر ہر دور کا آدمی نجات کی خوشخبری سننے آتا ہے، جو زندگی کے اصل مقصد تک پہنچانے میں ان کی مدد کرتا ہے۔ ہر سال حاویر کا قلعہ اور ابیارنی ہزاروں لوگوں کے لئے اپنے دروازے کھولتے ہیں جن میں مسیحی اور غیر مسیحی زائرین شامل ہوتے ہیں جو عام طور پرسپین، فرانس، اٹلی، جرمنی، امریکہ اور جاپان سے تعلق رکھتے ہیں۔
سوال یہاں یہ کھڑا ہوتا ہے کہ یہ مسافر اور مذہبی سیاح آخر کس مقصد کی امید میں حاویر کا دورہ کرتے ہیں؟ ان میں سے زیادہ تر لوگ ایک مہربان اور روحانی قوت سے ذاتی ملاقات کی طلب میں یہاں آتے ہیں، جسے وہ اپنے عقیدے کے مطابق ‘خُدا’ کے مختلف ناموں سے پکارتے ہیں۔ اس لحاظ سے یہ کہا جا سکتا ہے کہ حاویر یسوع کے پیغام کی تبلیغ، مفاہمت، سانتونا اور امید کے لئے مفید جگہ ہونے کے ساتھ ساتھ فن، تاریخ اور ثقافت کا نگار خانہ بھی ہے۔
قلعہ
گیارھویں صدی عیسوی میں دوسرے ملینیم کےشروع میں ایسبیری، ایک باسقی نام جس کا مطلب ‘نیا مکان’ ہے، ایک الگ تھلگ دفاعی مینار تھا جو کہ نوارّہ اور ایراگون سلطنت کی سرحد پر واقع تھا۔ نابالغ فرنانڈو دے ایراگون نے 1223 میں قصبہ اور قلعہ نوارّہ کے بادشاہ سانچو VII ایل فوایرتے کو ایک ایسے قرض کے لئے گروی کے طور پر دے دیا جس کی ادائیگی ممکن نا ہوئی، تو قصبہ اور قلعہ کا نوارّہ سلطنت کا حصہ بننا ظاہر تھا۔
میوزیم
میوزیم اور نگار خانے میں اس زمانے کے کاغذات، سکّے، فرنیچر، اشیاء اور مصوری موجود ہیں جو حاویر کے ثقافتی، فنی اور مذہبی ورثے کی نمائندگی کرتے ہیں۔
لوپیز فوریو کے مناظربین
حوسے لوپیز فوریو نے یہ مجسمے 1967 میں تعمیر کیے تھے، جن کی تعداد 12 ہے اور یہ کرسٹل کی مدد سے ایک ایسا تیز تناظر پیش کرتے ہیں جو فرانسسکو حاویر کی زندگی کے سب سے اہم لمحات کی عکاسی کرتے ہیں۔ یہ مجسمے قلعہ کی پرانی تہہ میں نصب ہیں۔
اس دور کے دستاویزات
جو قلعہ کے پرانے اسطبل ہوأ کرتے تھے، وہ اب اس جگہ سے متعلق اشیاء اور مقدّس حاویر کی یادوں کی نمائش کرتے ہیں۔ شاندار ماڈل، مختلف سکیم اور منصوبے، مارکیس دے ویلا انتونیا کے واٹر کلر اور مدرازو کی مصوری کے زریعے ہم تاریخی ارتقاء کا مطالعہ کر سکتے ہیں۔ یہاں پر اس دور کے تمغے، تمامیہ، نقوش اور دیگر دستاویزات بھی موجود ہیں۔
XIX صدی کے کاکےمونوس
کاکےمونوس XIX صدی سے متعلق ایسی جاپانی تصاویر ہیں جو حاویر کی اس ملک میں کی جانے والی تبلیغ کے مناظرپیش کرتے ہیں۔
طویل اور مقدس کمرہ
عظیم یا اصولی ایوان مہمانوں کا استقبال کرنے کی جگہ تھی جہاں پر قلعے کے باشندے دن کا زیادہ حصہ گزارتے تھے۔ یہ قلعے کا چوتھا سب سے بڑا ایوان ہے۔ سان مگیل کے مینار کی دایئں طرف موجود حاویر کا کمرہ شاید سب سے پرانا ہے جہاں انہوں نے 1525 تک اپنی جوانی گزاری۔ مینار کے دایئں طرف سان مگیل کا گرجاگھر منعقد ہے۔
مسیح کا گرجاگھر
یہ قلعے کا سب سے عظیم خزانہ ہے۔ یہ جگہ مسیح کے مینار پر مشتمل ہے، جو اس زمانے میں پورے خاندان کی عبادت گاہ کے طور پر استعمال ہوتی تھی۔ کمرے کی دیواریں XV صدی کے شاندار رنگ امیزی سے سجی ہوئی ہیں جو موت کا رقص ظاہر کرتی ہیں۔ کمرے میں مسیح کے مسکراتے چہرے سے نقوش اخروٹ موجود ہے، جو XIII صدی سے تعلق رکھتا ہے۔ روایت کے مطابق اس نقاشی میں سے لہو بہا تھا جس دن چین کے ساحل پر مقدّس فرانسسکو حاویر کی وفات ہوئی تھی۔
باسلیق
باسلیق کی تعمیر 1896 اور 1901 کے درمیان انخیل گوئکو اچیا نامی معمار کے ہاتھوں ولاہرموسا کی مہارانی نے کروائی تھی جو حاویر کی پشتوں میں سےایک تھی۔ باسلیق ایک اسطفائی طریقے پر مبنی ہے جس کے عناصر رومانوی، گوتھک اور بازنطینی فن پر مشتمل ہیں۔ نیو اور رومن دیشواشی کے درمیان کے حصّے میں یورپ، افریقہ اور ایشیاء کے مختلف نام شامل ہیں، اور حاویر کا ان کے دارالخلافے کا دورہ کرنا ان کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرتا ہے۔ ان کا اندرونی حصہ نیو گوتھک لحاظ سے چوکور کھمبوں پر مبنی ہے۔
مذبح پر سان فرانسسکو حاویر، جے سنیول، دو یسوعی اراکین کی بڑی تصویر موجود ہے۔ ان کے دایئں طرف فرانسسکو دے بورخا، پیدرو کلاویر، فرانسسکو دے ریخیس، فرانسسکو خیرونیمو، پال مکی اور متقی اگناشیو اسیویدو؛ اور ان کے بایئں طرف لوئس گونزاگہ، جون برچمنس، سٹانسلاس کوسٹکا، الونسو رودریگوز، حوآن دے گوتو اور دییگو کیسے موجود ہیں. دروازے کھلنے پر کپارونی کے ہاتھوں کی بنی ہوئی کئی اطالوی رنگ آمیزی پورے باسلیق میں چھائی ہوئی نظر آتی ہیں، جو فرانسسکو حاویر کی زندگی کے مختلف پہلو بیان کرتی ہیں۔
فرانسسکو دے جاسو کا کمرہ جماعت
فرانسسکو دے جاسو کے کمرہ جماعت کا ڈیزائن و تعمیر معمار انتون لوپیز دے ابیراستری نے انجام دیا، ایک ایسا سماعت خانہ جس کی تشکیل ایک ہزار تین سو لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لئے ہوئی جہاں وہ ثقافتی اور مذہبی رسومات میں مناسب طریقے سے شرکت کر سکتے ہیں۔ ساتھ ہی یہاں 1258 نشستوں پر مشتمل نمائش گاہ موجود ہے۔ نمائش گاہ کا رقبہ 2140 میٹر ہے اور تحقیق سینٹر اور شورہامر رجسٹر 80 میٹر پر مشتمل ہے۔
حاویر کا اگناشین روحانیت کا ادارہ
حاویر کا اگناشین روحانیت سینٹر خدمات اور حوصلہ افزائی کا ایک ادارہ ہے جس کا مقصد مسیحی زندگی اور تجربے کو گہرائی سے سمجھنا اور جینا ہے۔ یسوعیوں کے مطابق اگناشین روحانیت امن اور تعمیریت کے ساتھ زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے۔
حاویر گرجہ کی بشارت
مقدّس فرانسسکو حاویر کی روحانی زندگی اور تجربے کی وجہ سے اس گرجاگھر کی اہمیت نایاب ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں ان کی پہلی تبدیلی طائفہ کے نیچے پانی میں بپتسمہ پانے کے زریعے ہوئی، جو XV صدی کا ایک دلچسپ نمونہ ہے۔ پیرس کی مہم جوئی کی طرف نکلنے سے پہلے ان کے بچپن اور جوانی کے دور کی دعائیں کنواری مریم کی طرف راغب ہوئی، جو اچھی طرح واقف تھی مسیح کی محبت کے لئے دلچسپ مستقبل کی وہ آگاہی جو نوجوان حاویر کا انتظار کر رہی تھی۔