مسیح میں آپ سب کو سلام قبول ہو۔ آج کے پاک کلام میں ہم آپ سے جھوٹ بولنے کے حوالے سے سوال پوچھیں گے۔
انجیل مقدس کے مطابق زمین پر پہلا جھوٹ کس نے بولا تھا؟
1۔ آدم
2۔ ہوّا
3۔ سانپ
زمین پر پہلا جھوٹ سانپ یعنی شیطان نے بولا تھا۔ جس کا ذکر بائبل میں بھی ہے۔
پَیدائش 3 باب 1 سے 7 آیت: “سانپ کُل دشتی جانوروں سے جِنکو خُداوند خُدا نے بنایا تھا چالاک تھا اور اُس نے عَورت سے کہا کیا واقِعی خُدا نے کہا ہے کہ باغ کے کسی درخَت کا پھل تم نہ کھانا؟ عَورت نے سانپ سے کہا کہ باغ کے درختوں کا پھل تو ہم کھاتے ہیں۔ پر جو درخت باغ کے بیچ میں ہے اُسکے پھل کی بابت خُدا نے کہا ہے کہ تُم نہ تو اُسے کھانا اور نہ چھُونا ورنہ مر جاؤ گے۔ تب سانپ نے عَورت سے کہا کہ تُم ہر گز نہ مرو گے۔ بلکہ خُدا جانتا ہے کہ جس دِن تم اُسے کھاؤ گے تمہاری آنکھیں کُھل جائینگی اور تُم خُدا کی مانِند نیک و بد کے جاننے والے بن جاؤ گے۔ عَورت نے جو دیکھا کہ وہ درخت کھانے کے لئے اچھا اور آنکھوں کو خُوشنما معلوم ہوتا ہے اور عقل بخشنے کے لئے خوب ہے تو اُسکے پھل میں سے لیا اور کھایا اور اپنے شوَہر کو بھی دِیا اور اُس نے کھایا۔ تب دونوں کی آنکھیں کھل گئیں اور اُنکو معلوم ہُوأ کہ وہ ننگے ہیں اور اُنہوں نے انجیر کے پتوں کو سی کر اپنے لِئے لُنگیاں بنائیں”۔
خُداوند آپ سب کو برکت دے۔ آمین!