December 3, 2024

English Spanish اردو Hindi

یسوع مسیح کی پیدائش کہاں ہوئی تھی؟

انجیل مقدس کے بارے میں آپ کا علم - یسوع مسیح کی پیدائش کہاں ہوئ تھی

مسیح میں آپ سب کو سلام قبول ہو۔ آج کے پاک کلام میں ہم آپ سے یسوع مسیح کی پیدائش کی جگہ کے بارے میں پوچھیں گے۔

یسوع مسیح کی پیدائش کہاں ہوئی تھی؟

یسوع مسیح بیت لحم میں پیدا ہوئے۔ جس کا ذکر بائبل میں بھی ہے۔

متّی 2 باب 1 سے 12 آیت: “جب یِسُوع ہیرودِیس بادشاہ کے زمانہ میں یہُودیہ کے بیت لحم میں پَیدا ہُؤأ تو دیکھو کئی مجُوسی پُورب سے یروشلِیم میں یہ کہتے ہُوئے آئے کہ یہُودِیوں کا بادشاہ جو پَیدا ہُؤأ ہے وہ کہاں ہے؟ کِیُونکہ پُورب میں اُس کا ستارہ دیکھ کر ہم اُسے سِجدہ کرنے آئے ہیں۔ یہ سُن کر ہیرودِیس بادشاہ اور اُس کے ساتھ یروشلِیم کے سب لوگ گھبرا گئے۔ اور اُس نے قَوم کے سب سَردار کاہِنوں اور فقِیہوں کو جمع کر کے اُن سے پُوچھا کہ مسِیح کی پَیدایش کہاں ہونی چاہئے؟ اُنہوں نے اُس سے کہا یہُودیہ کے بیت لحم میں کِیُونکہ نبی کی معرفت یُوں لِکھا گیا ہے کہ اَے بیت لحم یہُوداہ کے علاقے تُو یہُوداہ کے حاکموں میں ہرگِز سب سے چھوٹا نہِیں۔ کِیُونکہ تُجھ میں سے ایک سَردار نِکلے گا جو میری اُمّت اِسرائیل کی گلّہ بانی کرے گا۔ اِس پر ہیرودِیس نے مجُوسیوں کو چُپکے سے بُلا کر اُن سے تحقیق کی کہ وہ ستارہ کِس وقت دِکھائی دِیا تھا۔ اور یہ کہہ کر اُنہِیں بیت لحم کو بھیجا کہ جا کر اُس بچّے کی بابت ٹھِیک ٹھِیک دریافت کرو اور جب وہ مِلے تو مُجھے خَبر دو تاکہ مَیں بھی آ کر اُسے سِجدہ کرُوں۔ وہ بادشاہ کی بات سُن کر روانہ ہُوئے اور دیکھو جو ستارہ اُنہوں نے پُورب میں دیکھا تھا وہ اُن کے آگے آگے چلا۔ یہاں تک کہ اُس جگہ کے اُوپر جا کر ٹھہر گیا جہاں وہ بچّہ تھا۔ وہ ستارے کو دیکھ کر نِہایت خُوش ہُوئے۔ اور اُس گھر میں پہُنچ کر بچّے کو اُس کی ماں مریم کے پاس دیکھا اور اُس کے آگے گِر کر سِجدہ کیا اور اپنے ڈِبّے کھول کر سونا اور لُبان اور مُر اُس کو نذر کِیا۔ اور ہیرودِیس کے پاس پھِر نہ جانے کی ہِدایت خواب میں پا کر دُوسری راہ سے اپنے مُلک کو روانہ ہُوئے”۔

RELATED ARTICLES