October 14, 2024

English Spanish اردو Hindi

اردو بائبل کوئز – کس پہاڑ پر خُدا نے موسیٰ کو 10 احکام دئے؟

اردو بائبل کوئز - کس پہاڑ پر خدا ںے موسیٰ کو 10 احکام دئے - کوہ سینا پر دس احکام

مسیح میں آپ سب کو سلام قبول ہو۔ آج کے پاک کلام میں ہم آپ سے خُدا کے دس احکام کے بارے میں سوال کریں گے۔

کس پہاڑ پر خُدا نے موسیٰ کو 10 احکام دئے؟

1۔ کوہ تور

2۔ کوہ سینا

3۔ کوہ نور

خُدا نے موسیٰ کو دس احکام کوہ سینا پر دئے۔ اِس کا ذکر بائبل میں یوں ہے۔

خُروج 20 باب 1 سے 17 آیت: ” اور خُدا نے یہ سب باتیں اُنکو بتائیں۔ خُداوند تیرا خُدا جو تُجھے مُلِک مصر سے غلامی  کے گھر سے نکال لایا میں ہُوں۔ میرے حضور تُو غیر معبودوں کو نہ ماننا۔ تو اپنے لئے کوئی تراشی ہوئی مُورت نہ بنانا۔ نہ کسی چیز کی صورت بنانا جو آسمان میں یا نیچے زمین پر یا زمین کے نیچے پانی میں ہے۔ تو اُنکے آگے سجدہ نہ انکی عبادت کرنا کیونکہ میں خُداوند تیرا خُدا غیور خُدا ہوں اور جو مجھ سے عداوت رکھتے ہیں انکی اولاد کو تیسری اور چوتھی پشت تک باپ دادا کی بدکاری کی سزا دیتا ہوں۔ اور ہزاروں پر جو مجھ سے محبت رکھتے اور میرے حکموں کو مانتے ہیں رحم کرتا ہوں۔ تو خُداوند اپنے خُدا کا نام بے فائدہ نہ لینا کیونکہ جو اسکا نام بے فائدہ لیتا ہے خُداوند اسے بے گناہ ٹھہرائیگا۔ یاد کر کے سبت کا دن پاک ماننا۔ چھ دن تک تو محنت کر کے اپنا سارا کام کاج کرنا۔ لیکن ساتواں دن خُداوند تیرے خُدا کا سبت ہے اس میں نہ کوئی کام کرے نہ تیرا بیٹا نہ تیری بیٹی نہ تیرا غلام نہ تیری لونڈی نہ تیرا چوپایہ نہ کوئی مسافر جو تیرے ہاں تیرے پھاٹکوں کے اندر ہو۔ کیونکہ خُداوند نے چھ دن میں آسمان اور زمین اور سمندر جو کچھ ان میں ہے وہ سب بنایا اور ساتویں دن آرام کیا اسلئے خُداوند نے سبت کے دن کو برکت دی اور اسے مقدس ٹھہرایا۔ تو اپنے باپ اور اپنی ماں کی عزت کرنا تاکہ تیری عمر اس مُلِک میں جو خُداوند تیرا خُدا تُجھے دیتا ہے دراز ہو۔ تو خُون نہ کر۔ تُو زِنا نہ کر۔ّ تُو چوری نہ کر۔ تو اپنے پڑوسی کے خلاف جھوٹی گواہی  نہ دینا۔ تُو اپنے پڑوسی کے گھر کا لالچ نہ کرنا۔ تو اپنے پڑوسی کی بیوی کا لالچ نہ کرنا اور نہ اسکے غلام اور اسکی لونڈی اور اسکے بیل اور اسکے گدھے کا اور نہ اپنے پڑوسی کی کسی اور چیز کا لالچ کرنا”۔

RELATED ARTICLES