November 21, 2024

اردو

خُدا ایک خاندان سے زیادہ اہمیت کیوں رکھتا ہے؟

خُدا ایک خاندان سے زیادہ اہمیت کیوں رکھتا ہے؟ - خاندانی رشتے - والدین کو عزِیز رکھنا

خُدا ایک خاندان سے زیادہ اہمیت کیوں رکھتا ہے؟

رشتوں کے بغیر ایک شخص زندگی نہیں گزار سکتا۔ اِنسان کا سب سے اہم رشتہ خُدا کے ساتھ ہے۔ یہ رشتہ تمام اِنسانی رشتوں یہاں تک خاندانی رشتوں سے بھی زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ بچے والدین سے تعلق نہیں رکھتے اور نہ ہی والدین بچوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کیونکہ تمام لوگ خُدا سے تعلق رکھتے ہیں۔ اِنسان مکمل طور پر اور ہمیشہ سے خُدا سے تعلق رکھتا ہے۔ اِسی طرح ہم یسوع مسیح کے بارے میں بھی سمجھتے ہیں کہ اُنہوں نے کہا:

متّی 10 باب 37 آیت: ” جو کوئی باپ یا ماں کو مُجھ سے زیادہ عزِیز رکھتا ہے وہ میرے لائق نہیں اور جو کوئی بیٹے یا بیٹی کو مُجھ سے زیادہ عزِیز رکھتا ہے وہ میرے لائق نہیں “۔

اگر خُدا اُنہیں مذہبی طور پر پاک زندگی یا خُدا کے خادم ہونے کے لئے بُلائے تو لہٰذا والدین کو اپنی اولاد کو خُدا کے ہاتھوں میں پورے اعتماد کے ساتھ سونپنا چاہیے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین

RELATED ARTICLES