September 20, 2024

اردو

ایک مسیحی خاندان کو اپنے اِیمان میں کیسے یکجا رہنا چاہیے؟

ایک مسیحی خاندان کو اپنے اِیمان میں کیسے یکجا رہنا چاہیے؟ - بیش قیمتی اور مفید زندگی

ایک مسیحی خاندان کو اپنے اِیمان میں کیسے یکجا رہنا چاہیے؟

ایک مسیحی خاندان کو ایک چھوٹی کلیسیا ہونا چاہیے۔ مسیحی خاندان کے تمام ممبران کو اِس میں شامل کیا جاتا ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کو اِیمان میں مضبوط کرتے ہوئے خُدا میں ایک دوسرے کی حوصلہ افزائی کریں۔ اُنہیں ایک دوسرے کے لئے اور ایک ساتھ دُعا کرنی چاہیے جس میں اُنہیں خیرات کے عمل میں بھی شرکت کرنی چاہیے۔ والدین اپنے اِیمان کے ساتھ اپنے بچوں کے لئے آگے بڑھتے، اُنہیں بپتسمہ میں شامل کرتے اور وہ اُن کے لئے اِیمان کی عظیم مثال کے طور پر خدمت کرتے ہیں۔ جس سے مُراد یہ ہے کہ والدین کو اپنے بچوں کے لئے اِس چیز کو ممکن بنانا چاہیے کہ وہ اپنے والدین کی طرح مُحبت کے خُدا کی موجودگی میں ایک بیش قیمتی اور مفید زندگی کا تجربہ حاصل کریں۔

البتہ بعض اوقات اِس کے ذریعے والدین بھی اپنے بچوں کے اِیمان سے سیکھتے اور وہ اُن میں خُدا کی آواز بھی سُنتے ہیں کہ کیسے خُدا اُن کے ذریعے بات کرتا ہے، کیونکہ نوجوانوں کا اِیمان عظیم عقیدت اور خُدا کے کلام سے بھرا ہوتا ہے۔

” کیونکہ خُداوند نوجوانوں پر وہ کلام ظاہر کرتا ہے جو بہترین ہے “۔

( نرسیا کے مقدس بینیڈکٹ، اصول، باب، 3، 3 )۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES