September 16, 2024

اردو

یسوع مسیح نے معجزات کیوں کیے؟

یسوع مسیح نے معجزات کیوں کیے؟ - یسوع مسیح کی نشانیاں - بیماری سے شفا

یسوع مسیح نے معجزات کیوں کیے؟

یسوع مسیح کے معجزات اِس بات کی نشاندہی تھے کہ خُدا کی بادشاہی شروع ہو گئی ہے۔ اُنہوں نے اِنسان کے لئے اُس کی مُحبت ظاہر کی اور اُس کے مقصد کو پورا کیا۔ یسوع مسیح کے معجزات کوئی خود سے کیے ہوئے دکھوائے کے لئے جادو نہیں تھے۔ وہ خُدا کی شفا کی مُحبت سے بھرے تھے۔ اپنے معجزات کے ذریعے اُنہوں نے یہ ظاہرکیا کہ وہ مسیح ہیں اور کہ خُدا کی بادشاہی اُن میں شروع ہوتی ہے۔

اس طرح ایک نئی دُنیا کی شان کا تجربہ حاصل کرنا ممکن ہوأ۔ اُنہوں نے لوگوں کو بھوک ( یُوحنّا 6 باب 5 سے 15 آیات )، نااِنصافی ( لُوقا 19 باب 8 آیت )، بیماری اور موت ( متی 11 باب 5 آیت ) سے آزاد کیا۔ بدرُوحوں کو باہر نکالنے سے اُنہوں نے اِس دُنیا کے حکمران ( یعنی شیطان ) کے خلاف ایک نئی فتح شروع کی ( یُوحنّا 12 باب 31 آیت )۔ اس کے باوجود، یسوع مسیح نے دُنیا میں سے تمام بدقسمتی اور بُرائی کو ختم نہیں کیا۔ اُنہوں نے بُنیادی طور پر اپنی توجہ اِنسان کو گناہ کی غلامی سے نجات دینے میں رکھی۔ اُن کا اہم مقصد ایمان تھا، جو اُنہوں نے معجزات کے ذریعے ظاہر کیا اور ہمیں شفا دی۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES