September 16, 2024

اردو

خُدا نے اِنسان کو کیوں بنایا؟

خُدا نے اِنسان کو کیوں بنایا؟ - خُداوند کے حضور اِنسانی وقار کی اہمیت - خُداوند کی مُحبت

خُدا نے اِنسان کو کیوں بنایا؟

خُدا نے ہر چیز اِنسان کے لئے بنائی۔ البتہ اِنسان “جو کہ زمین پر واحد مخلوق ہے جسے خُدا نے اپنی مرضی کی خاطر چُنا ہے” ( جی ایس 24، 3 )، جسے ایسے بنایا گیا کہ اُسے برکت ملے۔ یہ تب ممکن ہوتا ہے جب اِنسان خُدا کو جانتا، اُس سے مُحبت کرتا، خُدا کی خدمت کرتا ہے اور اپنے خالق کی شکرگزاری کرنے میں زندگی گزارتا ہے۔ شکرگزاری مُحبت ہے جسے تسلیم کیا گیا ہے۔ اگر کوئی خُدا کا شکرگزار ہے تو وہ اچھائی کرنے والے شخص میں تبدیل ہو جاتا ہے، وہ خُداوند کے ساتھ ایک نئے اور گہرے رشتے میں داخل ہو جاتا ہے۔ خُدا چاہتا ہے کہ ہم اُس کی مُحبت کو تسلیم کریں اور یہاں تک کہ ہم اپنی پوری زندگی اُس کے ساتھ ایک پاک رشتے میں گزاریں۔ خُدا کے ساتھ یہ رشتہ ہمیشہ کے لئے رہتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES