شادی کے رشتے کو کس چیز کا خطرہ ہوتا ہے؟
شادی کے رشتے کے لئے حقیقی خطرہ گناہ ہے۔ معافی شادی کے رشتے کو دوبارہ نیا کرتی ہے، جو اُسے مضبوط بناتی ہے وہ دُعا اور خُدا کی موجودگی پر یقین رکھنا ہے۔ مردوں اور عورتوں کے درمیان تنازعہ جو اکثر شادی کے رشتوں میں باہمی نفرت تک پہنچ جاتا ہے، وہ یہ ظاہر نہیں کرتا کہ وہ بے جوڑ ہیں، نہ ہی یہ بے گناہی کے لحاظ سے کوئی جنسی نمائش یا ہمیشہ کی زندگی کے وعدے میں کوئی خاص نفسیاتی معذوری ظاہر کرتا ہے۔
بہت سی شادیاں البتہ رابطے اور تعلق کی کمی کی وجہ سے خطرے کا شکار ہوتی ہیں۔ پھِر ایسے بہت سے اقتصادی اور سماجی مسائل بھی ہوتے ہیں۔ اِس میں گناہ کی حقیقت حتمی قردار ادا کرتی ہے: جس میں حسد، طاقت کی محبت، جھگڑے کا رجحان، شہوت پرستی، نا شکری اور دیگر تباہ کن قوتیں شامل ہیں۔ اِسی لئے اعتراف میں معافی اور یکجہتی ہر شادی کے رشتے کا ایک اہم حصہ ہیں۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!