شادی مستحکم کیوں ہے؟
شادی تین طرح سے مستحکم ہے: پہلا، کیونکہ مُحبت کسی بھی روک تھام کے بغیر باہمی طور پر خود کی قربانی دینا ہے، دوسرا، کیونکہ یہ خُدا کی اپنی مخلوقات کی طرف بے اِنتہا ایمانداری ہے، تیسرا، کیونکہ یہ مسیح کی اپنی کلیسیا کے لئے عقیدت یہاں تک کہ صلیب پر اُن کی موت کو بھی ظاہر کرتی ہے۔ ایک وقت میں جہاں 50 فیصدہ شادیاں ایک جگہ پر طلاق کی صورت میں ختم ہو جاتی ہیں، تو وہاں ہر وہ شادی جو عظیم طرح سے قائم رہتی ہے وہ خُدا کی موجودگی کو ظاہر کرتی ہیں۔ اِس زمین پر، جہاں بہت سی چیزیں آپس میں تعلق رکھتی ہیں، جہاں لوگ خُدا پر ایمان رکھتے ہیں، جو اکیلا کامل ہے۔
اِسی لئے ہر وہ چیز جس میں تعلق ہے بہت اہمیت رکھتی ہے، جیسے کہ کوئی شخص مکمل سچ بولتا ہے یا مکمل طور پر وفادار ہے۔ شادی میں مکمل مخلصی کوئی اِنسانی کامیابی نہیں بلکہ یہ خُدا کی ایمانداری کی گواہی ہے، جو تب بھی ہمارے ساتھ ہوتی ہے جب ہم مُختلف طرح سے اُسے دُھوکا دیتے یا بھول جاتے ہیں۔ کلیسیا میں شادی کرنے سے مُراد اپنی مُحبت سے زیادہ خُدا کی مُحبت کی مدد پر انحصار کرنا ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!