December 3, 2024

اردو

کیا سب لوگوں کو شادی کے لئے بُلایا جاتا ہے؟

کیا سب لوگوں کو شادی کے لئے بُلایا جاتا ہے؟ - اکیلے پن کا شکار - جیون ساتھی

کیا سب لوگوں کو شادی کے لئے بُلایا جاتا ہے؟

ہر کوئی شادی کے لئے نہیں بُلایا جاتا۔ یہاں تک کہ وہ لوگ جو اکیلے رہتے ہیں وہ اپنی زندگی میں کاملیت حاصل کر سکتے ہیں۔ اُن میں سے بہت سے لوگوں کو یسوع مسیح خاص راستہ دکھاتے ہیں: جس میں وہ اُن کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ غیر شادی شدہ رہیں:

متّی 19 باب 12 آیت: ” کیونکہ بعض خوجے اَیسے ہیں جو ماں کے پیٹ ہی سے اَیسے پَیدا ہُوئے اور بعض خوجے اَیسے ہیں جِن کو آدمِیوں نے خوجہ بنایا اور بعض خوجے اَیسے ہیں جِنہوں نے آسمان کی بادشاہی کے لِئے اپنے آپ کو خوجہ بنایا۔ جو قبُول کر سکتا ہے وہ قبُول کرے “۔

بہت سے لوگ جو اکیلے رہتے ہیں وہ اکیلے پن کا شکار ہو جاتے ہیں، جسے وہ کمی اور نقصان کی صورت میں محسوس کرتے ہیں۔ وہ شخص جسے اپنے جیون ساتھی یا خاندان کا خیال نہیں رکھنا پڑتا وہ آزادی کو خوشی سے مناتا ہے اور اُس کے پاس اِتنا وقت ہوتا ہے کہ وہ بامعنی اور خاص چیزوں پر عمل کر سکے جو ایک شادی شدہ شخص نہیں کر سکتا۔

شاید اِس میں خُدا کی مرضی ہے کہ وہ اُن لوگوں کا خیال رکھے جن کا کوئی بھی خیال نہیں رکھتا۔ یہ غیر معمولی نہیں ہے بلکہ یہاں تک کہ خُدا ایسے شخص کو بُلاتا ہے تاکہ وہ خاص طور پر خُدا کے قریب ہو سکے۔ یہ وہ صورت حال ہے جب وہ شخص آسمان کی بادشاہی کے لئے شادی کو ترک کرنے کی خواہش کو محسوس کرتا ہے۔

مسیحی پیشکش کا مطلب شادی یا جنسیت کو غلط سمجھنا نہیں ہے۔ مُحبت میں اور مُحبت کے باہر بھی ہوتے ہوئے رضاکارانہ طور پر کنوارے پن میں رہا جا سکتا، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ خُدا تمام چیزوں سے زیادہ اہم ہے۔ غیر شادی شدہ شخص جنسیت کے رشتے کو ترک کرتا ہے لیکن مُحبت کو نہیں، اِس کے ساتھ ساتھ وہ خواہشات سے بھر پور ہو کر مسیح سے ملتا ہے جو دُلہا ہیں اور بہت جلد آنے والے ہیں۔

متّی 25 باب 6 آیت: ” آدھی رات کو دُھوم مچی کہ دیکھو دُلہا آ گیا! اُس کے اِستِقبال کو نِکلو “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES