روحانیت کی پیشکش کرنے سے کیا مُراد ہے؟
کلیسیا کو اِس لئے بھیجا جاتا ہے کہ وہ معاشرے میں شامل ہوں تاکہ اِنسانوں کے درمیان خُدا کی بادشاہی بڑھے۔ پاک روحانیت کی پیشکش کرنے والا شخص کوئی دوسری قسم کا مسیحی نہیں ہوتا کہ جو وہ مسیح کے خادموں کی منسٹری میں بانٹتا ہے ( جو کہ عالمگیر خادم ہیں )۔ وہ اِس چیز پر غور کرتے ہیں کہ جو لوگ اُن کی زندگی میں چل رہے ہیں ( جن میں اسکول، خاندان اور کام کے لوگ شامل ہوتے ہیں ) وہ سب انجیل مقدس کو جانیں اور مسیح سے مُحبت کرنے کے بارے میں سیکھیں۔
وہ اپنے ایمان کے ذریعے معاشرے، کاروبار اور سیاست پر اپنا نشان چھوڑ دیتے ہیں۔ وہ کلیسیا کی زندگی کی حمایت کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر دوسروں کے لئے انجیل مقدس پڑھ کر یا ایک خاص رہنما کے طور پر، رضاکارانہ طور پر گروپ کے سربراه بن کر یا کلیسیا کی کمیٹی اور کونسل ( مثلاً پارش کونسل یا ایک ادارے کے ڈائریکٹر بورڈ ) میں خدمت کر کے حصہ لے سکتے ہیں۔ نوجوانوں کو اِس بات کو اہمیت دینی چاہیے کہ خُدا کلیسیا میں اُن کا کیا درجہ چاہتا ہے؟
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!