November 21, 2024

اردو

گناہوں سے پاکیزگی کے مقام سے کیا مُراد ہے؟

گناہوں سے پاکیزگی کے مقام سے کیا مُراد ہے؟ - خُداوند سے ملنے کی خواہش

گناہوں سے پاکیزگی کے مقام سے کیا مُراد ہے؟

گناہوں سے پاکیزگی کے مقام کو اکثر ایک جگہ سمجھا جاتا ہے، جو اصل میں ایک حالت ہے۔ ایک شخص جو خُدا کے فضل میں مرتا ہے ( لہٰذا وہ خُدا اور اِنسانوں کے ساتھ امن میں ہے ) لیکن جس کو خُدا کو آمنے سامنے دیکھنے کے لئے پاکیزگی کی ضرورت ہے وہ گناہوں سے پاکیزگی کے مقام میں سے گزرتا ہے۔

جب پطرس نے یسوع مسیح کا انکار کیا، تو خُداوند نے پیچھے مُڑ کر پطرس کو دیکھا ” اور پطرس باہر چلا گیا اور بہت رویا ” وہ پاکیزگی کے عمل کی طرح کا احساس تھا۔ ایسا پاکیزگی کا عمل موت کے وقت ہم میں سے بہت سے لوگوں کا انتظار کرتا ہے۔ خُداوند ہماری طرف پوری مُحبت سے دیکھتے ہیں اور ہم اپنے بُرے رویے پر شرمندگی اور دردناک پشیمانی محسوس کرتے ہیں۔ اِس پاکیزگی کے دردناک عمل کے بعد ہم اُن کی پاک خوشی میں اُن کی مُحبت بھری آنکھوں سے ملنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES