September 19, 2024

اردو

مسیحیت میں امن سے کیا مُراد ہے؟

مسیحیت میں امن سے کیا مُراد ہے؟ - مُحبت کی علامت - اِنصاف کا نتیجہ - جنگ اور قوت کا توازن

مسیحیت میں امن سے کیا مُراد ہے؟

امن اِنصاف کا نتیجہ اور مُحبت کی علامت ہے۔ جہاں امن ہے ” وہاں ہر مخلوق سہی طرح سے امن میں آ سکتی ہے ” ( تھومس ایکوائناس )۔ دُنیاوی امن یسوع مسیح کا امن ہے جنہوں نے آسمان کی بادشاہی اور زمین کو یکجا کیا۔ امن جنگ اور قوت کا توازن ( یعنی دہشت گردی ) برقرار رکھنے سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔

ایک ریاست جس میں امن ہو وہاں لوگ اپنے گھروں میں تحفظ سے رہ سکتے اور آزادی سے ایک دوسرے کی مدد بھی کر سکتے ہیں۔ امن میں رہتے ہوئے لوگوں کے وقار اور حقوق کا احترام کیا جاتا ہے۔ امن میں رہتے ہوئے اِنسانوں کا ایک ساتھ رہنا بھائی چارے کی یکجہتی میں تبدیل ہو جاتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES