مسیحی ایک مردہ شخص کی میت کے ساتھ کیسے پیش آتے ہیں؟
مسیحی ایک مردہ شخص کی میت کے ساتھ عزت اور مُحبت سے پیش آتے ہیں۔ جس میں وہ یہ احساس کرتے ہیں کہ خُدا نے اُس شخص کو زندوں کی قیامت میں بُلایا ہے۔ یہ مسیحیوں کے جنازے کے رسم و رواج کا روایتی حصہ ہے تاکہ ایک مردہ شخص کو باوقار طرح سے دفن کیا جائے اور اُس کی قبر کو سجایا بھی جائے۔ آج کلیسیا جنازے کے دوسرے انتظامات کو بھی قبول کرتی ہے ( مثلاً قبرستان کے انتظامات )، جب تک کہ اُن میں مردوں کے جی اُٹھنے کے اِیمان کی خلاف ورزی نہ ہو۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!