September 16, 2024

اردو

مُحبت کیا ہے؟

مُحبت کیا ہے؟ - مُحبت سے بھرا دِل - الہٰی مُحبت کی صورت - مُحبت بانٹنے کا عمل

مُحبت کیا ہے؟

مُحبت آزادانہ طور پر اپنا دِل دینا ہے۔ مُحبت سے بھرا دِل ہونے سے مُراد زندگی میں خوشی پانا ہے کہ ایک شخص خود سے اُبھرتا ہے اور خود کو اِس میں مکمل طور پر شامل کر لیتا ہے۔ ایک موسیقار خود کو مکمل طور پر ایک شاہکار شخصیت میں تبدیل کر سکتا ہے۔ چھوٹے بچوں کا خیال رکھنے والی استاد اپنے فرض کو پورے دِل سے مُحبت کے ساتھ ادا کر سکتی ہے۔ ہر دوستی میں مُحبت پائی جاتی ہے۔ دُنیا میں سب سے خوبصورت مُحبت مرد اور عورت کے درمیان پائی جاتی ہے، جس میں دو شخص ہمیشہ کے لئے ایک ہو جاتے ہیں۔

تمام اِنسانی مُحبت الہٰی مُحبت کی صورت ہے جس میں تمام مُحبت ایک ساتھ یکجا ہے۔ مُحبت تثلیثی خُدا کی گہرائی سے آتی ہے۔ خُدا میں خود کو مُحبت میں دینے اور مُحبت بانٹنے کا عمل مستقل طور پر پایا جاتا ہے۔ بے اِنتہا الہٰی مُحبت کے ذریعے ہم خُدا کی ہمیشہ کی مُحبت میں شامل ہوتے ہیں۔ جتنی مُحبت ایک شخص کرتا ہے اُتنا زیادہ ہی وہ خُدا کے قریب آتا ہے۔ مُحبت کو ایک شخص کی مکمل زندگی پر اثر کرنا چاہیے، لیکن اِسے مخصوص گہرائی اور علامت کے ذریعے سمجھا جا سکتا ہے کہ جب مرد اور عورت شادی کے بندھن میں ایک دوسرے سے مُحبت کرتے اور ایک بدن ہو جاتے ہیں۔

پیدایش 2 باب 24 آیت: ” اس واسطے مرد اپنے ماں باپ کو چھوڑیگا اور اپنی بیوی سے مِلا رہیگا اور وہ ایک تن ہونگے “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES