November 10, 2024

اردو

کلیسیا جمہوریت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

کلیسیا جمہوریت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟ - جمہوریت کی حمایت کرنا - تحفظ اور قوانین - اکثریت کی خواہش

کلیسیا جمہوریت کے بارے میں کیا کہتی ہے؟

کلیسیا جمہوریت کی حمایت کرتی ہے کیونکہ تمام سیاسی نظام اِنسانی حقوق کے تحفظ اور قوانین میں برابری کے لئے بہتر سے بہتر صورتِ حال فراہم کرتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے جمہوریت کو محض اکثریت کی حکمرانی سے زیادہ سوچنا چاہیے جس میں وہ اقلیت کی بہتری کے لئے بھی کام کرے۔ حقیقی جمہوریت صرف ایسی ریاست میں ممکن ہے جہاں خُدا کی طرف سے تمام اِنسانوں کو دیے گئے بنیادی حقوق اُنہیں دیے جائیں اور ضرورت پڑنے پر اکثریت کی خواہش کے خلاف بھی اُن کا دفاع کیا جائے۔

تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جمہوریت اِنسانی وقار اور اِنسانی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے مکمل تحفظ نہیں دیتی۔ یہ ہمیشہ سے ایک اکثریت کے دوسری اکثریت پر ظلم کے خطرے کو ظاہر کرتی ہے۔ جمہوریت اِن شرائط پر منحصر کرتی ہے کہ وہ خود کی اور خود سے تمام چیزوں کی ضمانت نہیں دے سکتی۔ اِسی لئے مسیحیوں کو مخصوص طور پر اِس بات کی یقین دہانی کرنی چاہیے کہ جمہوریت کے اقدار ناگزیر ہوتے ہوئے نقصان دہ نہیں ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES