خُدا کی تعریف کرنے سے کیا مُراد ہے؟
خُدا کو ہماری تعریف کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن ہمیں بے ساختہ طور پر خُدا میں اپنی خوشی اور اپنی دِلی خوشی کو بیان کرنا چاہیے۔ ہم خُدا کی تعریف اِس لئے کرتے ہیں کیونکہ وہ موجود اور پاک ہے۔ اِس طرح ہم آسمان کی بادشاہی میں فرشتوں اور مقدسین کی خُدا کے حضور ابدی تعریف میں شامل ہوتے ہیں۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!