September 19, 2024

اردو

ہمیں خُدا کا شکرادا کیوں کرنا چاہیے؟

ہمیں خُدا کا شکرادا کیوں کرنا چاہیے؟ - شُکرگزاری کی عظیم دُعا - خُدا کے حضور عظیم دُعا

ہمیں خُدا کا شکرادا کیوں کرنا چاہیے؟

جو کُچھ بھی ہم ہیں اور ہمارے پاس ہے وہ سب خُدا کی طرف سے ہے۔

1 کُرنتھیوں 4 باب 7 آیت: ” تُجھ میں اور دُوسرے میں کَون فرق کرتا ہے؟ اور تیرے پاس کَون سی اَیسی چِیز ہے جو تُو نے دُوسرے سے نہیں پائی؟ اور جب تُو نے دُوسرے سے پائی تو فخر کیوں کرتا ہے کہ گویا نہیں پائی؟ “۔

خُدا جو ہر چیز مہیا کرتا ہے اُس کا شُکرادا کرنے سے ہم خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ” پاک شراکت ” شُکرگزاری کی سب سے عظیم دُعا ہے ( جسے یونانی میں ” شُکرگزاری ” سمجھا جاتا ہے ) جو یسوع مسیح نے کی، جس میں وہ روٹی اور مے لیتے ہیں تاکہ اُن میں وہ تمام مخلوقات کو خُدا کے حضور پیش کریں۔ جب کبھی مسیحی شُکرگزاری کرتے ہیں تو وہ یسوع مسیح کی شُکرگزاری کی عظیم دُعا میں شامل ہوتے ہیں۔ جس میں ہم یسوع مسیح میں تبدیل ہوتے اور نجات پاتے ہیں، تو اِس لئے ہم اپنے دِل کی گہرائی سے خُدا کے حضور شُکرگزاری اور اِسے مُختلف طرح سے بیان کر سکتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES