October 14, 2024

اردو

فرشتوں سے کیا مُراد ہے؟

فرشتوں سے کیا مُراد ہے؟ - خُداوند کی خوبصورت تخلیق - خُداوند کے حضور فرشتوں کی حمد و ثنا - خُدا کے فرشتے

فرشتوں سے کیا مُراد ہے؟

فرشتے خُدا کی پاک روحانی مخلوق ہیں جن میں سمجھداری اور خواہشات ہیں۔ اُن کا نہ کوئی بدن ہے، نہ ہی وہ مر سکتے ہیں اور وہ عام طور پر نظر نہیں آتے۔ وہ مسلسل خُدا کی موجودگی میں رہتے ہیں، وہ خُدا کی مرضی اور تحفظ اِنسان تک پہنچاتے ہیں۔ کارڈینل جوسیف راتزینگر نے فرشتوں کے بارے میں یہ لکھا کہ ” ایک ذاتی سوچ ہے جس کے ذریعے خُدا نے میری طرف توجہ کی “۔ فرشتے مکمل طور پر اپنے خالق کی طرف متوجہ ہوتے ہیں۔ وہ اُس سے بہت مُحبت کرتے ہیں، وہ دِن اور رات اُس کی خدمت کرتے ہیں۔ خُدا کے لئے اُن کے ثنا کے گیت کبھی ختم نہیں ہوتے۔ مقدس کلام کے مطابق جو فرشتے خُدا سے دور ہو گئے وہ شیطان یا بدروحیں کہلائے۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES