December 3, 2024

اردو

جہنم سے کیا مُراد ہے؟

جہنم سے کیا مُراد ہے؟ - خُداوند کو قبول کرنا - ہماری زندگیوں میں خُداوند کی تسلی

جہنم سے کیا مُراد ہے؟

ہمارے ایمان کے مطابق جہنم وہ جگہ ہے جو کہ خُدا سے جُدائی کی آخری حالت ہے۔ کوئی بھی جو خُدا کے چہرے میں واضح طور پر مُحبت دیکھتا ہے اور اِس کے باوجود وہ خُدا کو قبول کرنا نہیں چاہتا۔ یسوع مسیح جانتے ہیں کہ جہنم کیسی دکھتی ہے، وہ اِس کے بارے میں ایک باہری اندھیری جگہ کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔

متی 8 باب 12 آیت: ” مگر بادشاہی کے بیٹے باہر اندھیرے میں ڈالے جائیں گے۔ وہاں رونا اور دانت پِیسنا ہوگا “۔

ہماری زبان میں، یہ گرم ہونے کی بجائے ٹھنڈی جگہ ہے یعنی ہمارے نظریے سے برعکس ہے۔ ایک ایسی حالت جس میں آپ کو ہر چیز سے مدد، چھُٹکارا، خوشی اور آپ کی زندگی میں تسلی ملنے کی بجائے، سختی اور تنہائی کی نااُمیدی کا سامنا کرنا پڑے اُس کے بارے میں تصور کرنا بھی بہت خوفناک ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُداوند کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES