October 15, 2024

اردو

عبادتی سال ( کلیسیا کا سال ) سے کیا مُراد ہے؟

عبادتی سال ( کلیسیا کا سال ) سے کیا مُراد ہے؟ - پنتیکُست کی دعوت - خُداوند کا اِنتظار

عبادتی سال ( کلیسیا کا سال ) سے کیا مُراد ہے؟

عبادتی سال یا کلیسیا کا سال یسوع مسیح کے مجسم ہونے سے اُن کے دوبارہ جلال میں آنے تک کی زندگی کے راز ظاہر کرتا ہے۔ عبادتی سال اُن کی آمد سے شروع ہوتا ہے وہ وقت جس میں خُداوند کا اِنتظار کیا جاتا ہے، کرسمس کے موقع پر اِس کو سب سے اوّل اہمیت حاصل ہے اور اِس کی دوسری لیکن سب سے زبردست خوشی ایسٹر کے موقع پر منائی جاتی ہے جس میں یسوع مسیح کی نجات میں مشکلات، موت کے ساتھ جی اُٹھنا شامل ہیں۔

ایسٹر کا موقع پنتیکُست کی دعوت کے ساتھ ختم ہوتا ہے جس میں کلیسیا پر رُوحُ القُدس اُترتا ہے۔ عبادتی سال میں مقدسہ مریم اور مقدسین کی ہر دعوت شامل ہوتی ہے، جس میں کلیسیا خُدا کے فضل کی تعریف کرتی ہے۔ جو اِنسانیت کی نجات کی طرف رہنمائی کرتی ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین۔ یسوع مسیح کی جے ہو!

RELATED ARTICLES