September 19, 2024

اردو

رُوحُ القُدس نے کیسے مقدسہ مریم میں، اُن کے ساتھ اور اُن کے ذریعے کام کیا؟

رُوحُ القُدس نے کیسے مقدسہ مریم میں، اُن کے ساتھ اور اُن کے ذریعے کام کیا؟ - مسیح کی صلِیب

رُوحُ القُدس نے کیسے مقدسہ مریم میں، اُن کے ساتھ اور اُن کے ذریعے کام کیا؟

مقدسہ مریم خُدا کے سامنے مکمل طور پر پاک اور ذمہ دار شخصیت تھیں۔ اِسی لئے وہ رُوحُ القُدس کے ذریعے ” خُداوند کی ماں ” بننے کے قابل تھیں اور مسیح کی ماں بننے سے مُراد یہ ہے کہ وہ تمام مسیحیوں کی بھی ماں ہیں، یہاں تک کہ وہ تمام اِنسانوں کی ماں ہیں۔ مقدسہ مریم نے اِسے رُوحُ القُدس کے لئے ممکن بنایا کہ وہ تمام معجزات میں سب سے بہترین معجزہ کرے، جس میں خُدا شامل ہوأ۔ اُنہوں نے خُدا کے سامنے اپنی رضامندی ظاہر کی۔

لُوقا 1 باب 38 آیت: ” مؔریم نے کہا دیکھ مَیں خُداوند کی بندی ہُوں۔ میرے لِئے تیرے قَول کے مُوافِق ہو۔ تب فرِشتہ اُس کے پاس سے چلا گیا “۔

رُوحُ القُدس کی قوت پاتے ہوئے وہ یسوع مسیح کے ساتھ ہر غم اور خوشی میں چلیں، یہاں تک کہ وہ صلِیب تک یسوع مسیح کے ساتھ رہیں۔ وہاں یسوع مسیح نے اُنہیں ہمیں ایک ماں کے طور پر سونپا۔

یُوحنّا 19 باب 25 سے 27 آیت: ” اور یِسُوؔع کی صلِیب کے پاس اُس کی ماں اور اُس کی ماں کی بہن مؔریم کلوؔپاس کی بِیوی اور مؔریم مگدلِینی کھڑی تھِیں۔ یِسُوؔع نے اپنی ماں اور اُس شاگِرد کو جِس سے مُحبّت رکھتا تھا پاس کھڑے دیکھ کر ماں سے کہا کہ اَے عَورت! دیکھ تیرا بیٹا یہ ہے۔ پھِر شاگِرد سے کہا دیکھ تیری ماں یہ ہے اور اُسی وقت سے وہ شاگِرد اُسے اپنے گھر لے گیا “۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES