یہ کہنے سے کیا مُراد ہے کہ رُوحُ القدُس نے رسولوں کے ذریعے بات کی تھی؟
پُرانے عہد میں پہلے سے ہی یہ ہے کہ خُدا نے مَردوں اور عورتوں کو رُوح سے بھرا، تاکہ وہ اپنی آواز خُدا کے لئے بُلند کریں، اُس کا نام لیں اور لوگوں کو مسیح کے آنے کے لئے تیار کیا۔ پُرانے عہد میں خُدا نے ایسے مَردوں اور عورتوں کو چُنا جن کے ذریعے خُدا اپنے لوگوں کی مدد، رہنمائی اور اُنہیں سمجھانا چاہتا تھا۔ وہ خُدا کا رُوح ہی تھا جس نے یسعیاہ، یرمِیاہ، حِزقی ایل اور دوسرے نبیوں کے ذریعے بات کی۔ یُوحنّا بپتسمہ دینے والا جو کہ اِن سب میں آخری نبی تھے، اُنہوں نے نہ صرف یسوع مسیح کے آنے کی پیشن گوئی کی بلکہ وہ یسوع مسیح سے بھی ملے اور اُنہیں گناہ کی قوت سے نجات دینے والے کے حوالے سے بھی ظاہر کیا۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور خُداوند کے نام کو جلال دیتے ہوئے مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!