September 18, 2024

اردو

وہ کون سا نام اور نشانی ہے جن کے ذریعے رُوحُ القُدس ظاہر ہوتا ہے؟

وہ کون سا نام اور نشانی ہے جن کے ذریعے رُوحُ القُدس ظاہر ہوتا ہے؟ - مقدس پانی

وہ کون سا نام اور نشانی ہے جن کے ذریعے رُوحُ القُدس ظاہر ہوتا ہے؟

رُوحُ القُدس ایک کبوتر کی شکل میں یسوع مسیح پر اُترا۔ شروعات کے مسیحیوں نے شفا کے مَسح، مقدس پانی، ایک سخت طوفان اور آگ کے شعلوں کے طور پر رُوحُ القُدس کا تجربہ حاصل کیا۔ یسوع مسیح نے خود مددگار، تسلی دینے والے، اُستاد اور سچائی کی رُوح کے بارے میں بتایا۔ کلیسیا کے ساکرامینٹ میں رُوحُ القُدس ہاتھوں اور تیل کے مَسح کے ذریعے نازل ہوتا ہے۔ وہ امن جو خُدا نے نُوح کے طوفان کے بعد اِنسان کے ساتھ اپنے عہد میں قائم کیا، وہ کبوتر کی شکل میں ظاہر ہوأ۔

پاگان کی قدیم رسوم میں بھی کبوتر کو مُحبت کی علامت سمجھا جاتا تھا۔ اور اِس طرح شروعات کے مسیحی اِس بات کو فوراً سمجھ گئے کہ رُوحُ القُدس جو ایک شخص میں خُدا کی مُحبت ہے، وہ ایک کبوتر کی شکل میں نیچے آیا کہ جب یسوع مسیح نے یُردن پر بپتسمہ لیا۔ آج دُنیا بھر میں کبوتر کو امن کی علامت سمجھا جاتا ہے اور یہ خُدا کے ساتھ اِنسان کی یکجہتی کے لئے بھی بہترین نشانی ہے۔

پیدائش 8 باب 10 سے 11 آیات: ” اور سات دِن ٹھہر کر اُس نے اُس کبُوتری کو پھِر کشتی سے اُڑا دِیا۔ اور وہ کبُوتری شام کے وقت اُس کے پاس لَوٹ آئی اور دیکھا تو زَیتُون کی ایک تازہ پتّی اُس کی چونچ میں تھی۔ تب نُوحؔ نے معلُوم کِیا کہ پانی زمِین پر سے کم ہوگیا “۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES