پنتِکُست کے دِن کیا ہوأ تھا؟
یسوع مسیح کے جی اُٹھنے کے پچاس دِنوں کے بعد، خُداوند نے آسمان کی بادشاہی سے اپنے شاگِردوں پر رُوحُ القُدس بھیجا۔ تب سے کلیسیا بڑھتی گئی۔ پنتِکُست کے دِن رُوحُ القُدس نے رسولوں کو خوف سے نکال کر اُنہیں بہادر بنا دیا کہ اُنہوں نے یسوع مسیح کی گواہی دی۔ تھوڑے سے وقت میں ہزاروں لوگوں نے بپتسمہ حاصل کیا: یہ کلیسیا کی سالگرہ تھی۔
پنتِکُست کے دِن غیر زبانوں کا معجزہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ کلیسیا شروعات ہی سے سب لوگوں کے لئے ہے۔ ” وہ عالمگیر ہے” یہ ( یونانی لفظ کیٹ ہولون، کیتھولک کے لئے لاطینی اصطلاح ) اور مِشنری ہے۔ کلیسیا تمام لوگوں سے بات کرتی ہے، نسلی اور آسودگی کی رکاوٹوں کو ختم کرتی ہے اور سب اِسے سمجھ سکتے ہیں۔ رُوحُ القُدس آج تک کلیسیا کی رُوح رہا ہے جو کہ کلیسیا کی زندگی کا ایک بنیادی اصول ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ سب یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر بہادری عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!