November 21, 2024

اردو

یسوع مسیح کے حوالے سے ” انجیل مقدس ” خوشخبری کے طور پر کیوں ظاہر کی جاتی ہے؟

یسوع مسیح کے حوالے سے انجیل مقدس خوشخبری کے طور پر کیوں ظاہر کی جاتی ہے؟

یسوع مسیح کے حوالے سے ” انجیل مقدس ” خوشخبری کے طور پر کیوں ظاہر کی جاتی ہے؟

انجیل مقدس کے بغیر ہم کبھی بھی یہ بات نہ جان پاتے کہ خُدا نے اپنی بے اِنتہا مُحبت میں سے ہم اِنسانوں کے لئے اپنا بیٹا بھیجا ہے۔ تو گناہوں کے باوجود ہمیں خُدا کے ساتھ اپنی ہمیشہ کی زندگی میں لوٹ جانا چاہیے۔ یسوع مسیح کی زندگی، موت اور جی اُٹھنے کی خبر دُنیا میں سب سے بہترین خبر ہے۔ وہ اِس بات کی گواہی دیتی ہے کہ وہ یہودی جو بیت لحم میں پیدا ہوأ یعنی یسوع مسیح ناصری، وہ زندہ خُدا کا بیٹا ہے جو زمین پر آدمی کی شکل میں آیا۔

متی 16 باب 16 آیت: ” شمؔعُون پطؔرس نے جواب میں کہا تُو زِندہ خُدا کا بیٹا مسِیح ہے”۔

وہ خُدا کی طرف سے بھیجے گئے تاکہ تمام اِنسان بچ جائیں اور سچائی کی طرف آئیں۔

1 تِیمُتھِیُس 2 باب 4 آیت: ” وہ چاہتا ہے کہ سب آدمی نجات پائیں اور سچّائی کی پہچان تک پُہنچیں”۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES