خُدا کیسے ہمیں گناہ کے دلدل سے باہر نکالتا ہے؟
خُدا یہ صرف دیکھتا ہی نہیں ہے کہ اِنسان آہستہ آہستہ گناہ کی زنجیر کے ذریعے خود کو اور اپنے گرد دُنیا کو تباہ کر رہا ہے۔ وہ یسوع مسیح کو ہمارے لئے بھیجتا ہے جو کہ ہمارے نجات دہندہ ہیں۔ جو ہمیں گناہ کی طاقت سے بچاتے ہیں۔ ” کوئی میری مدد نہیں کر سکتا “۔۔۔ اِنسان کا یہ تجربہ درست نہیں ہے۔ جب بھی اِنسان اپنے گناہ کی وجہ سے گمرا ہوأ ہے، تب تب خُدا باپ نے اپنا بیٹا وہاں بھیجا ہے۔ گناہ کا نتیجہ موت ہے۔
رومیوں 6 باب 23 آیت: ” کیونکہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے مگر خُدا کی بخشِش ہمارے خُداوند مسِیح یِسُوؔع میں ہمیشہ کی زِندگی ہے”۔
گناہ کا دوسرا انجام خُدا سے شاندار یکجہتی ہے، جو یسوع مسیح کو ہمارے دوست اور نجات دہندہ کے طور پر بھیجتا ہے۔ لہٰذا حقیقی گناہ کو فیلکس کُولپا یعنی خوشی کی غلطی بھی کہا جاتا ہے: ” اے خوشی کی غلطی۔۔۔ جس کی وجہ سے ہمارے لئے نجات دہندہ آیا “۔ ( ایسٹر ویگل کی لِتُرگی )
خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!