خود کا بچاؤ کرتے وقت کسی اِنسان کو قتل کرنا جائز کیوں ہے؟
کوئی شخص جو دوسروں کی زندگی پر حملہ کرتا ہے تو اُسے روکا جانا چاہیے۔ یہاں تک کہ اگر حملہ آور کو مارنا بھی پڑے تو دوسروں کے بچاؤ کے لئے ہمیں آگے بڑھنا چاہیے۔ ظلم کے خلاف قدم بڑھانا نہ صرف ہمارا حق ہے بلکہ جب کوئی دوسروں کی زندگی کی ذمہ داری اُٹھاتا ہے تو یہ اُس کا فرض بھی بن جاتا ہے۔ بہر حال، خود کے بچاؤ کا غلط طرح سے استعمال نہیں ہونا چاہیے، بلکہ یہ دوسروں کے بھلے کے لئے ہونا چاہیے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!