September 16, 2024

اردو

یہ کہنے سے کیا مُراد ہے کہ کلیسیا ” رُوحُ القُدس کا گھر ” ہے؟

یہ کہنے سے کیا مُراد ہے کہ کلیسیا رُوحُ القُدس کا گھر ہے؟ - مسیحی عبادت خانہ

یہ کہنے سے کیا مُراد ہے کہ کلیسیا ” رُوحُ القُدس کا گھر ” ہے؟

پوری دُنیا میں کلیسیا وہ جگہ ہے جہاں رُوحُ القُدس مکمل طور پر موجود ہوتا ہے۔ اِسرائیل کے لوگ یروشلیم کے عبادت خانہ میں عبادت کیا کرتے تھے۔ وہ عبادت خانہ اب وجود میں نہیں رہا۔ وہ کلیسیا کی طرف سے تبدیل کر دیا گیا ہے، جو کہ صرف ایک مخصوص جگہ تک محدود نہیں ہے۔

متّی 18 باب 20 آیت: ” کیونکہ جہاں دو یا تِین میرے نام پر اِکٹھّے ہیں وہاں مَیں اُن کے بِیچ میں ہُوں “۔

مسیح کی رُوح کلیسیا کو زندہ کرتی ہے۔ وہ مقدس کلام کے الفاظوں میں رہتے ہیں اور وہ ساکرامینٹ کی مقدس نشانیوں میں بھی رہتے ہیں۔ وہ ایمانداروں کے دلوں میں مُحبت کرتے ہیں اور اُن کی دُؑعاوں میں بات کرتے ہیں۔ وہ اُن کی رہنمائی کرتے ہیں اور اُنہیں رُوحانیت عطا کرتے ہیں۔ جس میں عام تحفوں کے ساتھ ساتھ وہ اُنہیں خاص تحفے بھی عطا کرتے ہیں۔ جو کوئی بھی رُوحُ القُدس کے ساتھ رشتے میں داخل ہوتا ہے وہ آج بھی سچے معجزات کے حوالے سے تجربات حاصل کرتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES