November 24, 2024

اردو

برکت کی دُعا سے کیا مُراد ہے؟

برکت کی دُعا سے کیا مُراد ہے؟ - خُدا کی برکات - اچھائی، قربت اور رحم

برکت کی دُعا سے کیا مُراد ہے؟

برکت کی دُعا ایسی دُعا ہے جو خُدا کی برکات ہم پر نازل کرتی ہے۔ خُدا واحد ہے جس کے ذریعے تمام برکات ظاہر ہوتی ہیں۔ اُس کی اچھائی، قربت اور رحم سب کُچھ ہمارے لئے برکت ہے۔ ” خُداوند آپ کو برکت دے ” یہ برکت کے حوالے سے چھوٹی سی دُعا ہے۔ ہر مسیحی کو خود پر اور دوسروں پر خُدا کی برکات ظاہر کرنی چاہیے۔ والدین اپنے بچوں کے ماتھوں پر برکت کے لئے صلیب کا نشان بنا سکتے ہیں۔

جو لوگ ایک دوسرے سے مُحبت کرتے ہیں وہ ایک دوسرے کو برکت دے سکتے ہیں۔ مزید یہ کہ ایک خادم اپنے مقام کی فضیلت سے واضح طور پر یسوع مسیح کے نام میں اور کلیسیا کی طرف سے برکت دیتا ہے۔ خاص طور پر پاک خدمت اور پوری کلیسیا کی دعُا کی قوت کے ذریعے اُس کی برکت کی درخواست کو خُدا کے حضور رکھا جاتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES