ہمیں خُدا کی عبادت کیوں کرنی چاہیے؟
ہر وہ شخص جو یہ سمجھتا ہے کہ وہ خُدا کی بنائی ہوئی مخلوق ہے تو وہ عاجزی سے قادرِ مطلق خُدا کو پہچانتا اور اُس کی عبادت کرتا ہے۔ مسیحی اپنی عبادت میں نہ صرف خُدا کی عظمت، غلبہ اور پاکیزگی کو دیکھتے ہیں بلکہ وہ اُس الہٰی مُحبت کے آگے بھی جُھکتے ہیں جو یسوع مسیح میں ظاہر ہوئی۔ جو کوئی پوری سچائی کے ساتھ خُدا کی عبادت کرتا ہے تو وہ اُس کے آگے جُھکتا اور زمین پر اُس کے حضور سجدہ کرتا ہے۔
یہ خُدا اور اِنسان کے درمیان مُحبت کی سچائی کی وضاحت کرتا ہے۔ جس میں ہم خُدا کو عظیم اور خود کو چھوٹا ظاہر کرتے ہیں۔ اُسی دوران اِنسان عظیم ہو جاتا ہے جب وہ آزادانہ طور پر اور عقیدت سے خُدا کے آگے جُھکتا ہے۔ ایک بے اِیمان شخص جو خُدا کی تلاش میں ہے اور دُعا بھی کرتا ہے تو وہ خُدا کو اِس طرح حاصل کر سکتا ہے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!