اِنسان کو جانوروں اور دوسری مخلوقات سے کیسے پیش آنا چاہیے؟
اِنسان کو دوسری مخلوقات میں خُدا کی عزت کرنی چاہیے، اُن کے ساتھ زمہ داری اور احتیاط سے پیش آنا چاہیے۔ اِنسان، جانور اور پودوں کا ایک ہی خُدا ہے جس نے اُن کو مُحبت سے بنایا ہے۔ لہٰذا جانور اِنسان سے گہرائی سے مُحبت رکھتے ہیں۔ اگرچہ اِنسان کو جانوروں کے ساتھ ساتھ پودوں کا استعمال کرنے اور کھانے کی اجازت ہے، اِس کے باوجود اِنسان کو اِس بات کی اجازت نہیں ہے کہ وہ جانوروں پر تشدد کرے یا اُنہیں بُری حالت میں رکھے۔ یہ تخلیق کے وقار کی تردید کرتا ہے، ایسے ہی جیسے بے فکری سے لالچ کے لئے دُنیا کو استحصال کرنا ہو۔
خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!