October 15, 2024

اردو

کیا مرنے کے بعد ہمارا فیصلہ کیا جائے گا؟

کیا مرنے کے بعد ہمارا فیصلہ کیا جائے گا؟ - اہم فیصلہ - خُداوند کی عدالت

کیا مرنے کے بعد ہمارا فیصلہ کیا جائے گا؟

مرنے کے بعد ایک شخص کا انصاف اُسی وقت ہو جاتا ہے۔ اہم فیصلہ جسے آخری فیصلہ بھی کہتے ہیں جو دُنیا کے اختتام پر ہو گا۔ جب خُداوند دوبارہ آئیں گے۔ موت کے ذریعے ہر شخص حقیقت تک پہنچتا ہے۔ اِس کے بعد کسی بھی چیز کو چھُپانا ممکن نہیں ہے، کُچھ بھی نہیں بدل سکتا۔ خُدا ہمیں ویسے ہی دیکھتا ہے جیسے ہم ہیں۔ ہم اُس کی عدالت میں آتے ہیں، جہاں ہر چیز کو سہی کیا جاتا ہے، کہ اگر ہم مکمل طور پر خُدا کی مقدس موجودگی میں ہیں تو ہمیں بھی اُس کے لئے سہی ہونا چاہیے۔ ویسا ہی جیسے خُدا ہم سے چاہتا تھا جب اُس نے ہمیں بنایا۔

شاید ہمیں پھِر بھی پاکیزگی کے عمل سے گزرنا پڑے گا یا شاید ہم فوراً ہی خُدا کے ہاتھوں میں آنے کے قابل ہو جائیں۔ لیکن شاید ہم بدکاری، نفرت اور ہر چیز کے اِنکار سے بھرے ہوں کہ ہم خود کو ہمیشہ کے لئے مُحبت یعنی خُدا سے دور کر لیں۔ مُحبت کے بغیر زندگی کُچھ بھی نہیں صرف جہنم ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES