December 7, 2024

اردو

ہمیشہ کی زندگی کیا ہے؟

ہمیشہ کی زندگی کیا ہے؟ - ہمارے ساتھ خُدا کی مُحبت - آسمان کی ہمیشہ کی زندگی

ہمیشہ کی زندگی کیا ہے؟

ہمیشہ کی زندگی بپتسمہ کے ساتھ شروع ہوتی ہے۔ یہ مرنے کے بعد بھی چلتی ہے اور یہ کبھی بھی ختم نہیں ہوگی۔ یہاں تک کہ جب ہم عام طور پر مُحبت میں ہوتے ہیں تو ہم اِس طرح کے رشتوں کو ہمیشہ کے لئے چاہتے ہیں۔ یُوحنّا کے پہلے خط میں ہے کہ ” خُدا مُحبت ہے “:

1 یُوحنّا 4 باب 16 آیت: ” جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقِین ہے۔ خُدا مُحبّت ہے اور جو مُحبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے “۔

مُحبت کے بارے میں کُرِنتھِیوں کے نام پہلے خط میں کہا گیا ہے کہ ” یہ کبھی ختم نہیں ہوتی “:

1 کُرِنتھِیوں 13 باب 8 آیت: ” مُحبّت کو زوال نہیں۔ نبُوّتیں ہوں تو مَوقُوف ہو جائیں گی۔ زُبانیں ہوں تو جاتی رہیں گی۔ عِلم ہو تو مِٹ جائے گا “۔

خُدا ہمیشہ کے لئے ہے کیونکہ وہ مُحبت ہے اور مُحبت ہمیشہ کے لئے قائم ہے کیونکہ یہ الہٰی ہے۔ اگر ہم مُحبت میں ہیں تو ہم خُدا کی کبھی نہ ختم ہونے والی موجودگی میں شامل ہوتے ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES