یسوع مسیح پُرانے عہد نامہ کے بارے میں کیا بیان کرتے ہیں؟
یسوع مسیح نے کہا:
متّی 5 باب 17 آیت: ” یہ نہ سمجھو کہ مَیں توریت یا نبیوں کی کتابوں کو منسُوخ کرنے آیا ہُوں۔ منسُوخ کرنے نہیں بلکہ پُورا کرنے آیا ہُوں “۔
یسوع مسیح نے ایک اِیماندار یہودی ہوتے ہوئے اپنے دور کی ضروریات اور اِخلاقی خیالات کے مطابق زندگی گزاری۔ لیکن مسائل کے مسلسل آنے کی وجہ سے وہ اِس رسمی شریعت سے باہر آ گئے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!