September 16, 2024

اردو

پُرانے عہد نامہ کی شریعت کی کیا اہمیت ہے؟

پُرانے عہد نامہ کی شریعت کی کیا اہمیت ہے؟ - توریت کلام کا مرکز ہے - دس احکام کا ذکر

پُرانے عہد نامہ کی شریعت کی کیا اہمیت ہے؟

پُرانے عہد نامہ کی شریعت ( توریت ) جو کہ کلام کا مرکز ہے، جس میں دس احکام کا ذکر آتا ہے، جس میں خُدا کی مرضی اِسرائیل کے لوگوں پر ظاہر ہوتی ہے۔ توریت پر عمل کرنا اِسرائیلیوں کے لئے ہے جو کہ نجات پانے کا ذریعہ بھی ہے۔ مسیحی یہ جانتے ہیں کہ وہ شریعت کے ذریعے اِس چیز کو بیان کر سکتے ہیں کہ ہمیں کیسے عمل کرنا چاہیے۔ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ صرف شریعت ہی نہیں ہے جو ہمیں نجات دیتی ہے۔

ہر اِنسان اچھائی کو پانے کا تجربہ حاصل کرتا ہے تاکہ وہ خُدا کے احکام کے بارے میں دوسروں کو بتا سکے۔ لیکن اُن میں اِس کے لئے قوت نہیں ہے کہ وہ اِسے مکمل طور پر حاصل کر سکیں، یہ اتنا مشکل ہے کہ اکثر ایک شخص اِس میں ” لاچار ” بھی محسوس کرتا ہے۔

( رُومیوں 8 باب 3 آیت )، ( رُومیوں 7 باب 14 سے 25 آیات )

جب کوئی شخص شریعت کو دیکھتا ہے اور محسوس کرتا ہے کہ وہ پھِر بھی گُناہ سے دور نہیں ہے، تو اِس میں شریعت کے ذریعے یہ بات ظاہر ہو جاتی ہے کہ ہم شریعت کو پورا کرنے کے لئے اپنی اندرونی قوت پر اِنحصار کرتے ہیں۔ اِسی لئے شریعت اچھی اور اہم ہے کہ یہ صرف خُدا پر اِیمان قائم رکھنے کے لئے راستہ بناتی ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES