September 19, 2024

اردو

کیا دُعا صرف خود کے ساتھ گفتگو کرنا نہیں ہے؟

کیا دُعا صرف خود کے ساتھ گفتگو کرنا نہیں ہے؟ - مخصوص خصوصیت - خُدا کو اہمیت دینا - خُداوند پر توقعات

کیا دُعا صرف خود کے ساتھ گفتگو کرنا نہیں ہے؟

دُعا کے حوالے سے مخصوص خصوصیت یہ حقیقت ہے کہ ایک شخص خود سے زیادہ خُدا کو اہمیت دیتا ہے، جس میں ایک شخص خود پسندی سے بدل کر کشادگی پسندہ کرنے والا شخص بن جاتا ہے۔ جو شخص دِل سے دُعا کرتا ہے تو وہ خُدا سے بات کرنے کا تجربہ حاصل کر سکتا ہے، اور کہ اکثر وہ ہماری توقع اور پسندہ کے مطابق ہم سے بات نہیں کرتا۔ وہ لوگ جو دُعا میں یہ تجربہ حاصل کرتے ہیں تو اکثر وہ دُعا کے بعد ایک مختلف شخصیت میں تبدیل ہو جاتے ہیں۔

کبھی کبھار ہماری توقعات پوری ہو جاتی ہیں: مثلاً آپ دُکھی ہیں اور آپ کو تسلی ملتی ہے، آپ کے اندر اعتماد کی کمی ہوتی ہے اور آپ نئی قوت حاصل کرتے ہیں۔ اگرچہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ دباؤ سے بچنا چاہتے ہوں لیکن آپ زیادہ بےچینی میں آ جائیں، کہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو امن سے رہنے دیا جائے اور اِس کی بجائے آپ کو زیادہ کام مل جائے۔ خُدا کے ساتھ حقیقی سامنا، ایک ایسا عمل جو دُعا میں بار بار ہوتا ہے، وہ خُدا اور دُعا کے حوالے سے ہمارے خیالات کو تبدیل کر سکتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور اپنی توقعات خُداوند کے ساتھ لگائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES