ایک اولاد اپنے والدین کی کس طرح سے عزت کرتی ہے؟
ایک اولاد مُحبت اور تعظیم ظاہر کرتے ہوئے اپنے والدین کی عزت کرتی ہے۔ بچوں کو سب سے پہلے اپنے والدین کا شکرگزار ہونا چاہیے کیونکہ اُنہوں نے اپنے والدین کی مُحبت کے ذریعے ایک خوبصورت زندگی حاصل کی۔ اُن کی یہ تعظیم زندگی بھر کے لئے مُحبت، عزت، ذمہ داری اور فرمابرداری کا رشتہ قائم کرتی ہے۔ خاص طور پر ضرورت، بیماری اور بُڑھاپے کے وقت بچوں کو مُحبت سے اپنے والدین کے ساتھ ہونا چاہیے اور اُن کی اِیمانداری سے دیکھ بھال کرنی چاہیے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!