September 20, 2024

اردو

” کلیسیا کے پانچ حُکم ” کون سے ہیں؟

کلیسیا کے پانچ حُکم کون سے ہیں؟ - ایسٹر کے موقع پر پاک شراکت - فرض کیے ہوئے مقدس دِن

” کلیسیا کے پانچ حُکم ” کون سے ہیں؟

(1)۔ ہمیں اِتوار اور فرض کیے ہوئے مقدس دِنوں پر پاک شراکت میں شرکت کرنی چاہیے اور اُن تمام کاموں یا اعمال سے پرہیز کرنا چاہیے جو اِن دِنوں کی خصوصیات کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

(2)۔ ہمیں سال میں کم از کم ایک دفعہ اِستحکام کے ساکرامینٹ کو حاصل کرنا چاہیے۔

(3)۔ ہمیں کم از کم ایسٹر کے موقع پر پاک شراکت کو حاصل کرنا چاہیے۔

(4)۔ ہمیں مقرر کردہ روزوں اور پرہیزگاری کے دِنوں کا دھیان رکھنا چاہیے ( جن میں راکھ کا بُدھ اور گُڈفرائیڈے بھی شامل ہیں )۔

(5)۔ ہمیں کلیسیا کی مدد کرنے میں بھی حصہ لینا چاہیے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES