October 15, 2024

اردو

ایک مسیحی کے لئے ایک خاص نام کے ساتھ بپتسمہ حاصل کرنے سے کیا مُراد ہے؟

ایک مسیحی کے لئے ایک خاص نام کے ساتھ بپتسمہ حاصل کرنے سے کیا مُراد ہے؟

ایک مسیحی کے لئے ایک خاص نام کے ساتھ بپتسمہ حاصل کرنے سے کیا مُراد ہے؟

” باپ، بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام میں ” ایک شخص خاص نام کے ساتھ بپتسمہ حاصل کرتا ہے۔ ایک شخص کا نام اور چہرہ اُسے نیا بناتے ہیں، یہاں تک کہ یہ خُدا کی راہ میں بھی ایسا ہی ہے:

یسعیاہ 43 باب 1 آیت: ” اور اب اَے یعقُوؔب! خُداوند جِس نے تُجھ کو پَیدا کِیا اور جِس نے اَے اِسرائیؔل تُجھ کو بنایا یُوں فرماتا ہے کہ خَوف نہ کر کیونکہ مَیں نے تیرا فِدیہ دِیا ہے۔ مَیں نے تیرا نام لے کر تُجھے بُلایا ہے۔ تُو میرا ہے “۔

مسیحی ایک شخص کا نام احترام سے لیتے ہیں کیونکہ وہ نام اُس شخص کی شناخت اور وقار کے ساتھ جُڑا ہوتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ مسیحیوں نے یادگاری کے لئے اپنے بچوں کے نام مقدسین کے ناموں میں سے چُنے، وہ اِس ایمان کے ساتھ ایسا کرتے ہیں کہ مقدسین اُن کے لئے ایک مثال ہیں اور کہ وہ اُن کے لئے خُدا کے حضور خاص طرح سے درخواست کریں گے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES