September 16, 2024

English اردو

خُداوند یسوع مسیح کی خدمت میں اپنے آپ کو وقف کرنے کا عمل

اے خُداوند، یسوع مسیح، میرے نجات دہندہ، میرے اُستاد اور میری محبت، میں آج کے دن اپنے آپ کو آپ کی محبت میں وقف کرتا ہوں۔ میں اُس سب کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جو آپ نے ہماری خاطر صلیب پر جان دے کر کیا۔

اے خُداوند یسوع مسیح، میں اپنے آپ کو پوری دُنیا کی نجات کے لئے آپ کی محبت میں وقف کرتا ہوں۔ آپ مجھے اپنی محبت کے زندہ ثبوت کے طور پر قبول کریں، تاکہ آپ کی کلیسیا مقدس بنے اور دُنیا کے لئے نجات کا ذریعہ بھی بنے۔

اے یسوع اُستاد، میں تمام خادموں اور آپ کے سب ایماندار لوگوں کے لئے اپنے آپ کو دُنیا میں آپ کے خادم کے طور پر پیش کرتا ہوں۔ تاکہ ہم سب کے دل محبت سے بھرے ہوں۔ آپ ہماری مدد کریں کہ ہم ایک دوسرے سے محبت رکھیں جیسے آپ ہم سے محبت رکھتے ہیں۔ آپ کے پاک بدن کا حصہ ہوتے ہوئے، مجھ پر فضل کریں کہ میں آپ کی عظیم قربانی میں محبت اور احترام سے حصہ لے سکوں۔

خُداوند یسوع مسیح، مجھے، اپنی تمام کلیسیا اور پوری دُنیا کو رُوحُ القُدس کی قوت میں اپنی محبت کے ذریعے اپنے باپ کے پاس لے جائیں تاکہ ہم اب اور ہمیشہ تک وہاں رہیں۔ آمین!

RELATED ARTICLES