January 28, 2025

English اردو

دُعا کی طاقت پر ایمان

خُداوند کے پاک نام میں آپ سب کو سلام۔ آج ہم خُدا کے کلام میں سے پڑھیں گے۔

فلپیوں 4 باب 5 سے 6 آیات: ” تُمہاری نرم مِزاجی سب آدمیوں پر ظاہِر ہو۔ خُداوند قرِیب ہے۔ کِسی بات کی فِکر نہ کرو بلکہ ہر ایک بات میں تُمہاری دَرخواستیں دُعا اور مِنّت کے وسِیلہ سے شُکرگُزاری کے ساتھ خُدا کے سامنے پیش کی جائیں”۔

ہم سب خُداوند کے کلام کو سننے اور پڑھنے کے ذریعے برکات پائیں۔

آج کا پیغام ہمیں یہ حوصلہ افزائی دیتا ہے کہ جو دُعائیں ہم خُدا سے کرتے ہیں وہ کبھی بھی ضائع نہیں جاتیں۔ آپ کی زبان سے نکلا ہوأ ہر لفظ خُدا تک پہنچتا ہے۔ ہمیں یہ ایمان رکھنا چاہیے کہ خُدا ہماری دُعاؤں کو سُنتا ہے۔ چلیں ہم خُداوند کی شکرگزاری کریں تاکہ ہم اور زیادہ برکات حاصل کر سکیں۔ آپ سب صرف خُدا سے ہی اُمید رکھیں جیسے اُس نے ہمیں مہیا کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ خُدا کا کلام یہ کہتا ہے کہ کسی بھی چیز کے بارے میں پریشان نہ ہوں تاکہ ہم اپنی تمام فکروں کو خُداوند پر چھوڑ دیں اور یہ ایمان رکھیں کہ ہمارا محبت سے بھرا خُدا ہماری تمام دُعاؤں کو سُنے گا۔ وہ ہمیں سب کچھ عطا کرے گا جو ہم نے اُس سے مانگا ہے۔ آمین!

زارا قندیل

لاہور – پاکستان

RELATED ARTICLES