December 3, 2024

English Spanish اردو Hindi

خُدا پر یقین اور توکل – اردو مسیحی کیتھولک نغمہ

کرو اس پے یقین ایمان رکھو
وہ ہے زندہ خُدا یسوع نام جپو

وشواس سے مانگو وہ تمہاری سنیں گا
چلو اس کی ڈگر پے صحیح راستہ ملے گا

کرو اس پے یقین ایمان رکھو
وہ ہے زندہ خُدا یسوع نام جپو

یسوع نے کہا دنیا کا نور میں ہوں، جو میری پیروی کرے گا وہ اندھیرے میں نہ چلے گا بلکہ زندگی کا نور پائے گا. میں ہی راہ، حق اور زندگی ہوں. کوئی میرے وسیلہ کے بغیر باپ کے پاس نہیں آتا ہے. جو مجھ پر ایمان لاتا ہے وہ مجھ پر نہیں بلکہ اس پر ایمان لاتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے، اور جو مجھے دیکھتا ہے وہ اسے دیکھتا ہے جس نے مجھے بھیجا ہے. میں نور ہو کر اس دنیا میں آیا ہوں تاکہ جو کوئی مجھ پر ایمان لائے اندھیرے میں نہ رہے۔

وہ خُدا کا ہے بیٹا، تمہیں پیار کریگا
اس کی چھاؤں میں آؤ وہ حفاظت کریگا

کرو اس پے یقین ایمان رکھو
وہ ہے زندہ خُدا یسوع نام جپو

یسوع نے کہا اور جو کچھ دُعا میں ایمان کے ساتھ مانگو گے وہ سب تم کو ملے گا، مانگو تم کو دیا جاۓ گا، ڈھونڈو تو پاؤ گے، دروازہ کهٹکهٹاؤ تو تمہارے لیے کھولا جائے گا کیونکہ جو کوئی مانگتا ہے اسے ملتا ہے اور جو ڈھونڈتا ہے وہ پاتا ہے اور جو کھٹکھٹاتا ہے اس کے لیے دروازے کھول دئیے جائیں گے۔

دور کر دو گناہ کو، یسوع وعدہ کرے گا
آسمانوں کی دنیا، میں تمہیں وہ ملے گا

کرو اس پے یقین ایمان رکھو
وہ ہے زندہ خُدا یسوع نام جپو

وشواس سے مانگو وہ تمہاری سنیں گا
چلو اس کی ڈگر پے صحیح راستہ ملے گا

کرو اس پے یقین ایمان رکھو
وہ ہے زندہ خُدا یسوع نام جپو

RELATED ARTICLES