یسوع نے پہلا معجزہ کیا کِیا تھا؟
1۔ کوڑی کا کوڑ ختم کیا۔
2۔ اندھوں کو آنکھیں دی۔
3۔ پانی کو مَے میں تبدیل کِیا۔
یسوع مسیح نے پہلا معجزہ قنای گلیل میں ایک شادی پر کِیا۔ جس میں یسوع مسیح نے پانی کو مَے میں تبدیل کیا تھا۔ جس کا ذکر یوحنا کی انجیل میں بھی ہے۔
یُوحنّا 2 باب 1 سے 11 آیت: “پھر تیسرے دن قانای گلیل میں ایک شادی ہوئی اور یسوع کی ماں وہاں تھی۔ اور یسُوع اور اُس کے شاگردوں کی بھی اُس شادِی میں دعوت تھی۔ اور جب مَے ہو چُکی تو یسُوع کی ماں نے اُس سے کہا کہ اُن کے پاس مَے نہیں رہی۔ یسُوع نے اُس سے کہا اَے عَورت مُجھے تُجھ سے کیا کام ہے؟ ابھی میرا وقت نہیِں آیا۔ اُس کی ماں نے خادموں سے کہا جو کُچھ یہ تُم سے کہے وہ کرو۔ وہاں یہُودیوں کی طہارت کے دستُور کے مُوافق پتھّر کے چھ مٹکے رکھّے تھے اور اُن میں دو دو تِین تِین من کی گُنجایش تھی۔ یسُوع نے اُن سے کہا مٹکوں میں پانی بھر دو۔ پَس اُنہوں نے اُن کو لبالب بھر دیا۔ پھِر اُس نے اُن سے کہا اَب نکال کر میر مجلِس کے پاس لے جاؤ۔ پَس وہ لے گئے۔ جب میِر مجلِس نے وہ پانی چکھّا جو مَے بن گیا تھا اور جانتا نہ تھا کہ یہ کہاں سے آئی ہے (مگر خادِم جِنہوں نے پانی بھرا تھا جانتے تھے) تو میر مجلِس نے دُلہا کو بُلا کر اُس سے کہا۔ ہر شَخص پہلے اچھّی مَے پیش کرتا ہے اور ناقص اُس وقت جب پی کر چھک گئے مگر تُو نے اچھّی مَے اَب تک رکھ چھوڑی ہے۔ یہ پہلا مُعجزہ یسُوع نے قانای گلیل میں دِکھا کر اپنا جلال ظاہر کیا اور اُس کے شاگِرد اُس پر اِیمان لائے”۔
یہ تھا آج کا کلام۔ خُداوند آپ سب کو برکت دے۔ آمین!